ایبٹ آباد (مانند نیوز )پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خوا کے صدر سابق وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کا کاروان سارے ملک میں چل پڑا ہے فائنل راؤنڈ آچکا ہے اگلے ہفتہ میں فیصلہ ہو جائے گا۔عمران خان 26 سال قبل جدوجہد شروع کی آج سارا پاکستان اس کے ساتھ کھڑا ہے۔قوم سمجھتی ہے پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک دیانت لیڈر نہیں مل جاتا۔جس ملک میں بے ایمان لیڈر آئیں  اس نے کبھی ترقی نہیں کی۔ملک کو لوٹنے والوں کو عوام کی فکر نہیں۔ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لئے عمران خان کے ساتھ مل کر لڑنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں  یہاں ایبٹ آباد مین بازار میں حقیقی آذادی مارچ  سے اظہار یکجہتی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی وزراء شہرام خان ترکئی، عاطف خان،اکبر ایوب خان،سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان،سابق ڈویژنل صدر سابق ایم این اے صالح محمد،سابق ایم این اے عظمی ریاض،ایم پی اے مومنہ باسط،ضلعی صدر ایبٹ آباد ایم پی اے قلندر خان لودھی،تحصیل میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی،تحصیل صدر نقیب اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔اور عمران خان نے بھی ویڈیو لنک خطاب کیا۔اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 40 سردار امتیاز،سٹی صدر کامران گل ایڈووکیٹ کے علاوہ خواتین ونگ کی عہدیداران،یوتھ ونگ،انصاف یوتھ فیڈریشن  پارٹی کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔صوبائی صدر پرویز خٹک کا کہنا تھا قوم کو سوچنے کی ضرورت ہے عمران خان کی جدوجہد اس کی زاتی نہیں اس ملک کے لئے ہے۔ہر انسان نے خود فیصلہ کرنا ہے۔اگر صرف تالیاں بجاتے رہے تو نقصان کس کو ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں عمران خان کے دور حکومت میں معیشت مستحکم تھی دنیا میں پاکستان کی عزت تھی۔پھر ان چوروں نے سازش کی یہ حساب دینے کو تیار نہیں ہے ہر ملک میں ایسے لوگ ہوتے ہیں وہ کبھی کسی دیانت دار کو آگے نہیں آنے دیتے۔عمران خان کے پاس اکثریت نہیں لوٹے تھے جو ان کو چھوڑ کر گئے ہیں۔اس سازش پر لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوئے۔قاتلانہ حملہ سارے پاکستان پر حملہ ہے بے ایمان لوگ ایماندار لیڈر ہو ختم کرنا چاہتے ہیں جو مرضی کرلو عمران خان نے آنا ہی آنا ہے عمران خان اس ملک کی ضد بن چکا ہے 40 سال کی سیاست میں عمران خان جیسا کوئی دیانت لیڈر نہیں دیکھا۔اس ملک میں چند خاندان اس ملک کو لوٹنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد میں 2013 میں خیبر پختونخوا نے ساتھ دیا۔پرویز خٹک کا کہنا تھا یہ پراپیگنڈہ کیا گیا عمران خان کو حکومت چلانا نہیں آتی جب کہ امپورٹڈ حکمرانوں کا تجربہ ملک لوٹنے کا ہے یہ ملک کے لئے کونسی پالیسی لائے ہیں انہوں نے نیب سے اپنے مقدمات ختم کئے یہ پاکستان کی خاطر نہیں اپنا لوٹ مار کا مال ہضم کرنے آئے ہیں لیکن پی ڈی ایم سے لوٹ مار کا مال ان کے پیٹ سے نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس ملک کے نوجوان جس کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔ اس لیڈر کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں ہے۔ہمارے نوجوان،خواتین اور مرد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ان کا باپ بھی ان کا مقابلہ نہیں کرسکے گا عمران خان کی جدوجہد کامیاب ہو گی۔پرویز خٹک کا کہنا تھا عمران خان کا کاروان سارے ملک میں چل رہا ہے ان کی ٹانگیں تو کانپیں گی۔فائنل راؤنڈ آچکا ہے اگلے ہفتہ میں فیصلہ ہو جائے گا۔ہمارا مطالبہ ملک میں صاف وشفاف الیکشن ہو۔ان کو خوف ہے یہ الیکشن ہار جائیں گے۔ان کو مجبور کریں گے یہ الیکشن کی تاریخ دیں۔خیبر پختون خوا میں مانسہرہ سے مہم شروع کی ہے ایبٹ آباد کے بعد آج ہری پور میں عوام کے پاس جائیں گے۔قبل ازیں مقررین کا کہنا تھا یہ جنگ عمران خان کے ساتھ مل کر لڑنی ہے۔حقیقی آذادی مارچ پاکستان کی بقاء کا معاملہ ہے حقیقی آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔مقررین کا کہناتھا قائد اعظم نے اس ملک کو اس لئے آذاد کروایا یہاں شریعت کا قانون ہوگا لوگ خود فیصلے کریں گے۔لیکن پاکستانی قوم صیح معنوں میں آذاد نہیں عملاً غلام بن چکی ہے۔افغانستان میں امریکہ کا ساتھ دینے سے معیشت ختم ہوئی اس کے باوجود امریکہ کا مطالبہ ڈومور ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی ملک کے خلاف نہیں برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بہت چمپئین بنتا ہے وزارتیں بانٹنے والوں نے ملک کا کیا حال کردیا ہے سب کے سامنے ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے