پبی(مانند نیوز)نو تعینات پاک آرمی اسٹیشن کمانڈر نوشہرہ بریگیڈیئر قاضی شاہد سمد نے ریسکیو 1122 نوشہرہ ڈسٹرکٹ آفس خٹ کلے کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122 محمد اویس بابر نے مہمان گرامی کو نوشہرہ آمد پر خوش آمدید کہا اس موقع پر ایمرجنسی افسران ریسکیو نوشہرہ ملک اشفاق حسین اور میاں عباس سمیت پاک آرمی اور ریسکیو 1122 کے دیگر افسران بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اویس بابر نے مہمان گرامی کااستقبال کیا اور ریسکیو 1122 نوشہرہ کے چاک و چوبند دستے نے مہمان گرامی کو سلامی پیش  کی ریسکیو 1122 نوشہرہ کی جانب سے لگائے جانے والے مختلف سٹالز  فائر – میڈیکل – ڈیزاسٹر سمیت ریسکیو 112 ایمبولینس میں موجود جان بچانے والی آلات کا جائزہ لیا گیا ریسکیو 1122 کے تمام سٹالز اور ریسکیو 112 ایمبولینس کا جائزہ لینے کے بعد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اویس بابر نے بریگیڈیئر قاضی شاہد سمد کو ریسکیو 1122 کنٹرول روم کا دورہ بھی کروایا اور ریسکیو 1122 کی تمام سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا  بعد بریگیڈیئر پاک آرمی قاضی شاہد سمد صاحب نے تمام ریسکیو 1122 سٹاف اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا اور کہا کہ ریسکیو 1122 کی کارکردگی -رسپانس ٹائم اور ڈسپلن میں کوئی شک نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کے دوران عوام کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے پر والے اس ادارے پر ہمیں فخر ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے