اورکزئی (مانند نیوز) لوئر اورکزئی کے دور افتادہ علاقہ بیزوٹ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقا د عوام نے ڈی سی عدنان فرید اور ڈی پی او نذیرخان کو اپنے مسائل بیان کئے کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہباز خان خٹک اے سی ابراہیم سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی کھلی کچہری کے موقع پر علاقہ مشران نے اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے کہاکہ بیزوٹ اورکزئی کا انتہائی پسماندہ علاقہ ہے یہاں پر عوام کو پانی بجلی سڑکوں سمیت کسی قسم کے سہولیات موجود نہیں جو ترقیاتی کام جاری ہیں ان کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدنان فرید افریدی نے موقع پر اکثر مسائل کے حل کیلئے محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کئے اور کہاکہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوامی مسائل ان کے گھر کے دہلیز پر حل کرانا ہے حکومت اور انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام الناس کے مسائل حل کرانا ہے ایسے تقریبا ت سے عوام کا پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ فاصلے کم ہوتے ہیں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او نذیر خان نے کہاکہ کم وسائل کے باوجود اورکزئی پولیس اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دے رہی ہیں پولیس عوام کے تحفظ کے خاطر کسی قسم کے قربانی دے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔