پشاور(مانند نیوز)رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کے فراہم کردہ فنڈ سے یونین کونسل منگاہ میں نذیر احمد خان سیرئی روڈ پر بلیک ٹاپنگ کا کام مکمل۔اس روڈ پر 90 لاکھ روپے کی لاگت آئی۔ جو محکمہ سی  اینڈ ڈبلیو کے زیرنگرانی مکمل کیا گیا، عبدالسلام آفریدی کی جانب سے اہلیان نذیر احمد خان سیرئی گاؤں کے لئے ایک بڑا تحفہ ہے۔ اس احسن اقدام پر اہلیانِ علاقہ نے عبدالسلام آفریدی کا شکریہ ادا کیا اور زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کی پورے حلقے میں سڑکوں کا جال  بچھایا جارہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر نئے روڈ مکمل ہورہے  ہیں، صوبائی حکومت اور وزیراعلی  خیبر پختو نخوامحمود خان کی خصوصی دلچسپی کی بدولت پورے مردان سمیت حلقہ پی کے-53 میں ٹرقیاتی کام زور و شور سے جاری ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں جن کے  ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔  انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے دیگر مسائل کو بھی ایک ایک کر کے حل کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے