اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)میلبرن میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر ابر آلود موسم میں پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی پاکستان نے اب تک دو اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 12رنز بنائے ہیں۔ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان اورانگلینڈ فائنل میں آج مدمقابل ہیں جہاں قومی ٹیم اسٹار بلے باز بابراعظم کی قیادت میں 1992 کے ورلڈ کپ کی تاریخ دہرانے کا عزم لیے آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں اتر رہی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل اب سے کچھ دیر بعد شروع ہوگا جب کہ بڑے مقابلے سے قبل گراؤنڈ میں محفل موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا۔