ملتان(مانند نیوز ڈیسک)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر نے شہریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا۔ملتان، لودھراں، وہاڑی اور خانیوال کے شہریوں کے مطابق پہلے ہی گیس کی بندش کا سامنا تھا لیکن اب بارش سے موسم تبدیل ہوتے ہی جو گیس چولہوں میں آرہی تھی وہ بھی ختم ہوگئی۔ کھانے کے اوقات میں گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہے گئے ہیں، ملتان شہر کے بیشتر علاقوں میں مکمل طور پر گیس بند ہو چکی ہے جب کہ کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں گیس تو آرہی ہے لیکن گیس کا پریشر اتنا کم ہے کے کھانے پکانا ممکن نہیں۔گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ناشتہ اور دوپہر کے کھانے کے اوقات میں شہری بازار سے کھانا لینے پر مجبور ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے