ہنگو(مانند نیوز) افواج پاکستان کی پشت پر پوری قوم کھڑی ہے، افواج پاکستان پاکستان کی سالمیت اور نظریاتی و جغعافیائی سرحدوں کی محافظ ہیں، سیلاب ہو یا زلزلہ یا کوئی ملک دشمنوں کی مہم جوئی، افواج ہر محاز پر سر خرو ہوئی ہے،فوج کے ادارے کے شانہ بشانہ ہر قسم کی قربانی کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار امن کمیٹی کے ممبر نور خان المعتوف ٹکا خان، بازار یونین صدر ظفر اقبال، سئینر صحافیوں طارق محمود مغل، اسرار احمد اورکزئی،سی ایم ہنگو یوتھ اسمبلی منظورخان اور دیگر نے سول سوسائٹی کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا.ریلی میں چیر مین ملک ساجد خان اورکزئی، بیکرز ائینڈ سویٹس ایسوسی ایشن کے صدر سیدا خان شنواری،ہنگو یوتھ اسمبلی سمیت صحافیوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء  نے افواج پاکستان کی حمایت پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے افواج پاکستان کے حق میں فلک بوس نعرے لگائے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نور خان المعروف ٹکا خان، سئینر صحافیوں طارق محمود مغل، اسرار احمد اورکزئی، بازار ٹریڈ یونین ہنگو کے صدر ظفر اقبال اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کی معترف ہے۔قیام پاکستان سے لیکر اج تک مادر وطن کی سرحدوں کی حفاظت ہو یا سیلاب ہو یا زلزلہ یا دہشت گردی ہمارے فوج کے بہادر سپوتوں نے سینہ تان کر ہر ازمائش کا احسن انداز میں مقابلہ کیا اور قوم کی خدمت کی۔مقررین نے کہا کہ افواج پاکستان پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو جس انداز میں ادا کر رہی ہے وہ دنیا کے لیے ایک مثال ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری بہادر فوج کا شمار دنیا کی صف اول کی افواج میں ہوتا ہے۔ٹکا خان، طارق محمود مغل، اسرار احمد اورکزئی،سی ایم ہنگو یوتھ اسمبلی منظورخان اور دیگر نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی فوج سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور پوری قوم فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔مقررین نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کع ٹھکانے لگانے کے لیے افواج پاکستان، فرنٹئر کور، ایف سی، پولیس اور دیگر اداروں کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے کیے مشعل راہ رہیں گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے