چکدرہ(مانند نیوز) وزیراعلیٰ محمود خان نے کہاہے کہ جیسے ہی عمران خان کال دینگے ہم سب حقیقی ازادی مارچ میں شمولیت کے لیے روانہ ہونگے نااہل حکمران پیسہ لوٹا کر باہر رہنے کے منصوبے بناتے ہیں جبکہ سیا ست کر نے دوبارہ پاکستان اتے ہیں ادیر اور سوات کے متعدد ترقیاتی منصوبے امپورٹڈ حکومت نے ترقیاتی پروگرام سے نکال دئیے اور بجلی کے ترقیاتی منصوبے غیر منتخب فرد کے ہا تھوں میں دئیے ہیں
سانام ڈیم کی تعمیر سے آدینزئی میں زرعی اور سیاحتی انقلاب آئے گا، صوبے میں کوئی مالی بحران نہیں البتہ امپورٹیڈحکومت کی جانب سے خیبرپختونخواکے واجبات کی عدم ادائیگی کااثر ضرورپڑاہے،وہ گزشتہ روز سانام اسبنڑ لوئردیرمیں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے،انہوں نے کہاکہ ان کے دور حکومت میں پاکستان میں ترقی اور معاشی خوشحالی کا دور دورہ تھا اپنے دورہ دیر کامقصد چارسالہ دور اقتدار میں مکمل ہونے والے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح اور عمران خان کی حقیقی آزادی مارچ کے لئے تیاری کے سلسلے عوام تک پیغام پہنچاناہے، وزیراعلیٰ محمود خان نے عمران خان کی ساڑھے تین سال حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے تھی اور موجودہ حکومت میں مہنگائی،بدامنی اور لاقانونیت کااوحوال بھی عوام دیکھ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کمزور معشیت کے بدولت عام ادمی شدید مشکلات کا شکار ہے
ملک کو بچانے کے لئے پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کررہی ہے، انہوں نے کہاکہ پوری قوم آزادی مارچ میں شرکت کے لئے تیار بیٹھی ہے بس عمران خان کے حکم کاانتظار ہے انہوں نے کہاکہ صرف عمران خان ہی ملک وقوم کو مسائل ومشکلات کے دلدل سے بحفاظت نکال سکتے ہیں جبکہ ملک بچانا چوروں اور لٹیروں کاکام نہیں ہے، اس سے قبل وزیراعلیٰ نے تحصیل آدینزئی میں دو ارب 72کروڑ،14لاکھ روپے سے زائدمالیت کے متعدد منصوبوں کاافتتاح کیاجن میں ایک ارب96کروڑ روپے کی لاگت سے سانام ڈیم، 49کروڑ70لاکھ روپے کا چکدرہ بائی پاس سڑک، گل آباد ڈگری کالج میں اٹھ کروڑ76لاکھ روپے کے سائنس بلاک،چار کروڑ 42لاکھ روپے کے ریسکیو1122،چکدرہ کیٹیگری بی ہسپتال،اسبنڑاور چکدرہ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے پبلک پارکس سمیت دیگر متعدد منصوبے شامل ہیں، سابق وفاقی وزیرمرادسعید، ایم پی اے ہمایون خان، سابق ایم این اے سید محبوب شاہ نے بھی حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کیا وزیر اعلیٰ کے مشیر شفیع اللہ خان،ایم پی اے ملک لیاقت خان، کمشنرملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی، آرپی اوملاکنڈ سجاد خان، ڈپٹی کمشنر لوئر دیر محمد زبیر خان نیازی اور تحصیل چیئرمین سید فیروز شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے