اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے چیئرمین عمران خان نے 26 نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کی کال دے دی۔پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے انہیں مارنے کی کوشش کی ابھی بھی وہیں بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر 23 ایف آئی آر کاٹی گئيں، مجھے ایسے رکھا جیسے غدار ہوں، مجھ پر ایسے ظلم کیا گيا جیسے پاکستانی نہیں ہوں۔عمران خان نے کہا کہ انہيں بلاول کا سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا، بلاول ڈھونڈتا پھرے گا اس کے باپ نے چوری کا پیسا کہاں کہاں رکھا ہے؟پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ انہیں افسوس کے ساتھ بھارت کی مثال دینی پڑتی ہے ان کی آزاد خارجہ پالیسی ہے، روس سے تیل خریدنے پر امریکا پہلے بھارت سے ناراض ہوا پھر مان گیا۔ بشکریہ جنگ

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے