ہنگو (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ اورکزئی پولیس کی چھاپہ مار کاروائی۔ قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اورکزئی نذیر خان کے خصوصی ہداہات پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ایس ڈی پی او لوئر اورکزئی محبوب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مشتی میلہ محمد یونس اور ایس ایچ او تھانہ کریز محمد شفیق نے پولیس کے ہمراہ اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر چھاپیاورکریز کے حدود میں اہم کاروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں تھانہ مشتی میلہ کو مورخہ 14/07/2022 سے مطلوب مجرم اشتہاری محمد طارق ولد لائیق شاہ کو چھاپے کے دوران گرفتار کرکے ملزم کو حوالات میں بند کرکے تفتیش شروع کردی ہیں۔