ہنگو(مانند نیوز)ہنگوتھانہ سٹی پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن۔سرچ اپریشن کیدوران منشیات فروش سمیت 3جرائم پیشہ افرادگرفتار۔اسلحہ،ایمونیشن ومنشیات برامد۔ڈی پی او ہنگو اصف بہادر کی جرائم پیشہ عناصرخاص کرڈرگزمافیازاورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کرنے کیاحکامات پرایس ایچ او تھانہ سٹی محمود خٹک نے ڈی ایس پی سٹی امجد حسین کی قیادت میں پولیس نفری کیہمراہ ہنگوتھانہ سٹی کیعلاقے شناوڑی میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیدوران ایک منشیات فروش سمیت3ملزمان کوگرفتارکرلیاہے۔جن کیقبضہ سے2کلاشنکوف،ایک پستول،2200گرام چرس اوردرجنوں کارتوس برامدکرلیے۔پولیس نے گرفتارملزمان کو حوالات میں بند کرکے مقدمات درج کرلیا۔