کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمود اسلم وزیر کی زیر صدارت ٹرائیبل سب ڈویژن درہ آدم خیل کے حوالے سے ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد کیا گیا جس میں کمانڈر 117 بریگیڈ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ پولیس، محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت سے متعلق مسائل پر خصوصی بات چیت ہوئی اور متعلقہ سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ فی الفور اپنا سیٹ اپ درہ آدم خیل میں بنائیں۔علاوہ ازیں کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے کوہاٹ ٹنل کی بہتری، محکمہ زراعت کے درہ آدم خیل میں فروغ اور دیگر ترقیاتی امور پر بھی ہدایات دیں۔کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے بندسکولز، گرلز کالج درہ آدم خیل اور غیر فعال ہسپتالوں و صحت مراکز کی فوری بحالی کا حکم دیا اور اس سلسلے میں تمام محکمہ جات کو ایک ہفتہ کے دورانیہ میں رپورٹ پیش کر نے کے احکامات صادر کیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے