ڈیر ہ اسماعیل خان(مانند نیوز) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں قرطبہ سکول اینڈ کالج کے بچوں کے بہترین امتحانی نتائج اساتذہ  لگن، طلبہ کی محنت اور والدین کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار قرطبہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ خان علی زئی ، چیئرمین قرطبہ ایجوکیشن سسٹم ڈاکٹر اظہر خان نیازی، قرطبہ کالج ڈیرہ کے پرنسپل عظمت اللہ خان، گرلز سیکشن کی پرنسپل عالیہ زینب نے سالانہ تقریب تقسیم انعامات تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ تقریب میں بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خیر الزمان خان، ڈیرہ اسماعیل خان تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر طاہر اللہ جان کے علاہ اساتذہ ،ماہرین تعلیم ،طلبہ اور انکے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ مقررین نے کہا کہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی ، انکی کردار سازی  اور انکے اندر خوف خدا، وطن اور ملت کی خدمت کا جذبہ پیدا کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک استاد ایسا کوزہ گر ہوتا ہے جو طالب علم کے گوندھی مٹی کی مانند ذہن کو اپنی صلاحیتوں سے معاشرے کیلئے ایک مثالی شہری کے روپ میں ڈھالتا ہے۔ ایک استاد جب اعلیٰ کردار واخلاق کا مالک ہوگا تو اسکے زیر سایہ طلبہ اسکو رول ماڈل بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو چاہیئے کہ وہ تعلیم کے حصول پر بھرپور توجہ مبذول کریں جدید دور کی سہولیات کو کھیل کود وقت گذارنے کے بجائے مستقبل کا مقابلہ کرنے کے لیئے خود کو آراستہ کرنے پر صرف کریں ۔انہوں نے کہا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج میں قرطبہ سکول اینڈ کالج کے مثالی امتحانی نتائج پر ہم پرنسپل عظمت اللہ خان اور گرلز سیکشن کی سربراہ عالیہ زینب اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ امتحانی نتائج تمام اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہیں اور تمام اساتذہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔  انہوں نے کہا کہ قرطبہ سکول اینڈ کالج پر والدین کے اعتماد کی اور کیا مثال ہوگی کہ ہمارے ابتدائی طلبہ کے بچے بھی آج اسی قرطبہ ایجوکیشن سسٹم کا حصہ ہیں اور والدین کا یہی اعتماد ہماری حوصلہ افزائی کاسبب ہے اور اسی اعتماد کا تسلسل جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ تقریب کے اختتام پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے درجنوں طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے