سوات (مانند نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ سوات کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ کوہستان گٹ سیدوشریف سے دنگرام اور سنگوٹہ سڑک پر کام تیزی سے جاری ہے جو سیدوشریف، مینگورہ سٹی ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن سمیت سوات بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا سہرا وزیراعلی محمود خان اور موجودہ صوبائی حکومت کو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہستان گٹ سیدوشریف سڑک پر تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مئیر تحصیل بابوزئی شاہد علی،سلیم الرحمٰن سمیت سی اینڈ ڈبلیو کے افسران موجود تھیاس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کوہستان گٹ سیدوشریف کو گلکدہ، صابونے، لوے بنڑ،دنگرام اور سنگوٹہ سے ملانے والے روڈ کی تعمیر پر مزید کام تیز کرنے کی ہدایت کی انہوں نے مزید کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو  کے افسران اور ٹھیکیدار  نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور تعمیراتی میٹریل میں معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سنگوٹہ سے سیدو شریف کو لنک کیا جائے گا جس سے مینگورہ شہر میں ٹریفک اور دیگر مسائل میں کمی آئیگی۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ کوہستان گٹ سیدوشریف سے دنگرام تک کا پہلا فیز جون 2023 تک مکمل کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے