اپر چترال(مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ حقیقی آزادی کی تحریک میں شرکت کیلئے ضلع اپر چترال سے روانہ ہوا۔اپر چترال کے محتلف تحصیلوں، قصبوں، دیہات سے پارٹی کارکنان  گاڑیوں میں آکر بونی اڈہ میں جمع ہوتے رہے۔اس موقع پر  پارٹی کارکنوں میں پارٹی کے ٹوپیاں  اور جھنڈے بھی تقسیم کئے گئے۔یہ قافلہ عبد الطیف کی قیادت میں ضلع اپر چترال کی  ضلعی ہیڈ کوارٹرز بونی سے روانہ ہوا اس میں خواتین کارکنان کی بھی دو گاڑیاں شامل تھی۔ریشن کے مقام پر پارٹی کے سینئر رہنماء آفتاب محمد طاہر اور دیگر کارکنوں نے ان کا استقبال کرتے ہوئے ان پر مٹھائی نچاور کی جو محبت کی نشانی سمجھی جاتی ہے۔یہ قافلہ ضلع لوئیر چترال پہنچ کر ان کے ساتھ مزید لوگ  مل گئے۔ پارٹی کارکنان شدید سردی کے باوجود پر جوش تھے۔ اپر چترال کے پہاڑوں پر برف باری کی وجہ سے موسم کافی ٹھنڈا تھا مگر پی ٹی آئی کے ٹائگروں کا خون گرم تھا۔اس موقع پر ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے  عبد الطیف، تحصیل مستوج کے چئیرمین سردار حکیم وغیرہ نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ہم عمران خان کے دھرنے میں طویل عرصے کیلئے بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حقیقی آزادی چاہتے ہیں۔ موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لگادیا اور حطرہ ہے کہ ملک دیوالیہ  ہونے کے قریب ہوجائے۔ عام لوگوں کی زندگی میں کوئی آسانی نہیں آئی اور ہم امریکی غلامی کسی بھی صورت میں نہیں مانتے۔ یہ قافلہ اس کے بعد براستہ دیر راولپنڈی کیلئے روانہ  ہوا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے