نئی دہلی(مانند نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پرشادی کی پیشکش پرلڑکی نے لڑکے کیخلاف تھانے میں شکایت درج کرا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پونا میں آٹھویں کلاس کے 14 سالہ طالب علم نے اپنے اسکول میں پڑھنے والی 13 سالہ طالبہ کو سوشل میڈیا پرشادی کی پیش کش کی اور ساتھ ہی انکار پر سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی۔ لڑکے نے لڑکی کی تصاویر کی ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔ طالبہ نے لڑکے کی پوسٹس دیکھ کر اپنی والدہ کو مطلع کیا اور ان کے ساتھ تھانے جا کر لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیونکہ لڑکا اور لڑکی دونوں کم عمر ہیں اس لیے سالانہ امتحانات کے بعد لڑکے کو اس کے والدین کے ساتھ بلا کر چائلڈ ویلفئیر کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے