تیمرگرہ( مانند نیوز)الخدمت تعمیر وطن پروگرام کے تحت تحصیل خال شلفلم کے110 خاندانوں میں 25 لاکھ روپے پر مشتمل پیکجز تقسیم،تقسیم کےجانے والی پیکیج میں گندم ، کھاد اور ضروری ادویات شامل تھے،اس موقع پرمولانا اسد اللہ سابق ممبر قومی اسمبلی ،الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی نائب صدر فضل محمود، ضلعی صدر حفیظ اللہ خاکسار ،کلیم اللہ تحصیل خال صدر، اور محیب اللہ سابق ناظم شلفلم بھی موجود تھے،الخدمت فاؤنڈیشن دیر پائین کے صدر حفیظ اللہ خاکسار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ الخدمت تعمیر وطن پروگرام کے تحت حالیہ سیلاب کے بعد کاشتکاروں اور کسانوں کی بحالی کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیا گیا ہے،جس میں 25 ہزار روپے فی خاندان کے حساب سے گندم کھاد اور ضروری ادویات پر مشتمل پیکجز تقسیم کیے جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جلد تحصیل بلامبٹ اور تحصیل ادینزئ میں یہ سلسلہ شروع کیا جائے گا،حفیظ اللہ خاکسارنے واضح کیا کہ امسال آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد فوڈ پیکجز اور نان فوڈ آئٹمز کی مد میں ضلع دیر پائین کے مختلف علاقوں میں کروڑوں روپے کا سامان اور پیکجز تقسیم کے چکے ہیں