لویردیر(مانند نیوز)دیر چمبر آف کامرس لوئر دیر کے وفد کا پشاور گورنر ہاوس میں گورنر حاجی غلام علی سے ملا قات وفد نے گور نر کو مبارک دی اور لوئر دیر کے دورہ کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کی دیر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز لوئر دیر کے صدر میاں نور عالم باچا کی قیادت میں ایک وفد جوکہ سینئر نائب صدر خالد اقبال، سابق صدر واجد شعیب، عمران خان، سابق نائب صدر عبد اللہ، سجاد، اسحاق، جاسم وغیرہ پر مشتمل تھا گزشتہ روز گور نر ہاوس پشاور میں نومنتخب گور نر حاجی غلام علی سے ملا قات کرکے انہیں گور نر کے عہدہ پر تعیناتی اور حلف اٹھانے پر مبارک باد دی اور ان کے ساتھ بزنس کیمونٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا وفد نے گور نر حاجی غلام علی کو لوئر دیر کے دورہ کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اولین فرصت میں تیمرگرہ لوئر دیر کے دورہ کرینگے گور نر حاجی غلام علی نے وفد کو ان کے مسائل حل کرنے کا یقین دلایا اورانہیں مبارک باد دینے پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔