پشاور(مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسمبلی استعفوں سے متعلق عمران خان کے حکم پر فوری عمل ہوگا اور خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے ہر حکم پر من و عن عمل درآمد کرے گی۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ استعفے، اسمبلی تحلیل اور حکومت سے نکلنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ سیاسی بحران کے خاتمے کا واحد حل نئے اور شفاف انتخابات ہیں۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ملک و قوم کیساتھ مخلص ہے تو الیکشن کا اعلان کرے، ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے بال اب امپورٹڈ حکومت کے کورٹ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں تاریخی پاور شو نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے  اور کنٹینرستان عوام کے جوش و جذبے کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا، رانا ثنااللہ کا دور دور تک  اتا پتا نہیں تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے