راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کہ عمران خان نے تنہا 13 پارٹیوں کی سیاست دفن کردی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ 4ماہ سے پنجاب اسمبلی کااجلاس جاری ہے، اس لیے عدم اعتماد اور گورنر راج ناممکن ہیں۔ حکومت میں آنے اور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے تنہا 13 پارٹیوں کی سیاست دفن کردی، اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں تو ایک سال میں 2الیکشن کے نہ پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی۔ انہوں نے کہا کہ گوٹی پھنس گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 77 وزرا ء خزانے پر بوجھ ہیں۔ 8 مہینے سے فاقہ کشی، مہنگائی اور اب آئی ایم ایف کا جواب ہے جو لندن دوائی لینے گئے تھے وہ نیو ائر کی چھٹیاں منارہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ الٹی گنتی شروع، جی کاجاناٹھہرگیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے