اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے ایک مرتبہ پھر سینیٹر چوہدری اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون وانصاف کا قلمدان سونپ دیا۔ اس حوالہ سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بدھ کے روز جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن سینئر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن تیمورتجمل کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ حکام کو بھجوادی گئی ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے وزیر اعظم شہبازشریف نے فوری طور پر اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون وانصاف کاقلمدان فوری طور پر سونپ دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سردار ایاز صادق سے وزارت قانون وانصاف کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔سردار ایاز صادق کے پاس وزارت اقتصادی امور اور سیاسی امور کے قلمدان رہیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے گذشتہ روزسینٹر اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ مسترد کیا تھا اور انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ دوبارہ وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے