سخاکوٹ(مانند نیوز)سخاکوٹ قبرستان سے آج بروز جمعرات صبح 9بجے جڑی بوٹیوں کے صفائی کاآغاز کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان مہم کا باقاعدہ افتتاح کرینگے۔اس سلسلے میں قبرستان سے جڑی بوٹیوں کے صفائی کے حوالے سے ویلج کونسل سخاکوٹ بازار میں ایک مشاوتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کمیٹی ممبران حاجی عمر زیب، عمر محمدلالا، چیئرمین ساجد حسین مشوانی، چیئرمین سعید اللہ، چیئرمین قاری سجاد علی حقانی، فواد خان، تیمورخان، حاجی فضل واحد اور حفیظ الرحمان عرف حنان نے شرکت کی۔اجلاس میں قبرستان سے جڑی بوٹیوں کے صفائی کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ کل بروز جمعرات صبح 9بجے  اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان مہم کا باقاعدہ افتتاح کرینگے۔افتتاح کے موقع پر کمیٹی ممبران کے علاوہ علاقہ معززین بھی مدعوکی گئی ہے۔ قبرستان کمیٹی کے چیئرمین حاجی عمرزیب نے کہا کہ قبرستان سے جڑی بوٹیوں کے صفائی سے ایک طرف قبرستا ن کی خوبصورتی ہوگی تو دوسرے طرف جرائم کا بھی سدباب ہوگا کیونکہ قبرستان نے ایک جنگل کی شکل اختیارکی ہے او ر اس سے امن وامان اور دیگر جرائم کابھی خطرہ تھا قبرستان سے جڑی بوٹیوں کی صفائی سے جرائم میں کافی کمی واقعی ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے