باڑہ (مانند نیوز)3 دسمبر خصوصی افراد کے عالمی دن کے مناسبت سے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع خیبر نے باڑہ میں خصوصی افراد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع خیبر نے خیبر سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد میں ویل چیئر تقسیم کی جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص،شاہ فیصل آفریدی نائب امیر جماعت اسلامی ضلع خیبر، خان ولی آفریدی امیر جماعت اسلامی باڑہ، سلطان اکبر جنرل سیکرٹری ضلع خیبر، سید شاہ آفریدی سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن ضلع خیبر، چیئرمین عبدالمطین آفریدی، چیئرمین سلیم آفریدی کے علاؤہ مقامی عمائدین اور خصوصی افراد نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص، شاہ فیصل آفریدی، خان ولی آفریدی، سلطان اکبر، سید شاہ اور عبدالمطین آفریدی نے کہا کہ تین دسمبر خصوصی افراد کے دن کے طور پر منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہم اس دن خصوصی افراد کے حقوق پر بات کریں انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو تمام بنیادی حقوق اور سہولیات دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ لیکن بد قسمتی سے خصوصی افراد کے لیے حکومتی سطح پر مختص دو فیصد کوٹہ بھی نہیں دیا جاتا۔ ایک سروے کے مطابق پوری دنیا میں آٹھ ارب آبادی میں ایک ارب لوگ ڈیس ایبل ہے جبکہ پاکستان میں ہر سو میں سے دس فیصد افراد مختلف قسم کے معذوری میں مبتلا ہے۔ اس موقع پر چئیرمین اختیار بادشاہ، سید خان آفریدی، قاری واجد آفریدی نے بھی شرکت کی۔ علاقے کے تمام عوام نے الخدمت فاونڈیشن ضلع خیبر کے صدر بخت جمال آفریدی کا شکریہ ادا کیا اس نے الخدمت فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے معذور افراد میں فری ویل چیئر تقسیم کیے۔