سوات (مانند نیوز)دینی مدارس تعلیم دین کے سرچشمے ہیں، دینی مدارس میں طلبہ کو اخلاق کے ساتھ ساتھ اچھی اور اعلیٰ تربیت دی جاتی ہے، دینی مدارس میں تقریباً دس فیصد نوجوان دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں جن کو پاکستان کے تعمیر و ترقی کیلئے تربیت دی جارہی ہے، جو پاکستان کے لئے ایک بڑا سرمایہ ہے ا ن خیالات اظہار جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم اعلیٰ پاکستان حافظ شمشیر شاہد، منتظم خیبر پختونخوا عطاء اللہ یوسفزئی، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حمید الحق، منتظم ضلع سوات حافظ شاہ فیصل اور دیگر نے سوات پریس کلب میں امن ایوارڈ کے حوالے سے ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کامیابی صرف اور صرف دین اسلام اور محمد ﷺ کی طور طریقوں میں ہیں، جس نے اسلام کا راستہ اپنا یا وہ دنیا اور اخرت میں کامیاب ہوئے، انہوں نے کہا جمعیت طلبہ عربیہ کا مقصد امت مسلمہ کو متحد کرنا ہے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے کیونکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے نوجوانوں کو گمراہی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کے روک تھام کے لئے جمعیت طلبہ عربیہ اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور پاکستان کے نوجوانوں کو دین طرف راغب کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دس فیصد نوجوان دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں جو پاکستان کا سرمایہ ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصدامت مسلمہ کے تمام مکتب فکر کے لوگوں کو متحد کرنا اور پاکستان کو ترقی راہ پر گامزن کرنا ہے اور نوجوان نسل کو طاغوتی قوتوں کے جالوں سے بچانا اور دین اسلام کی طرف راغب کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے نوجوانوں کے خلاف ہر قسم کے غلط حربے استعمال کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن جمعیت طلبہ عربیہ اسلام دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کرادر کررہے ہیں اور ان کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، اس موقع پر مہمان خصوصی منتظم اعلیٰ پاکستان حافظ شمشیر شاہد، منتظم خیبر پختونخوا عطاء اللہ یوسفزئی، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حمید الحق، منتظم ضلع سوات حافظ شاہ فیصل اور دیگر نے طلبہ میں شیلڈ تقسیم کئے۔