بٹ خیلہ (مانند نیوز) بٹ خیلہ،گورنمنٹ پرائمری سکولز کے درمیان کھلیوں کے سالانہ مقابلے اختتام پزیر ہوگئے۔اس حوالہ سے سب ڈویژن ایجوکیشن آفس بٹ کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس فیسٹول کی تقریب تقسیم انعامات کی رنگارنگ تقریب گورنمنٹ پرائمری سکول اپر بٹ خیلہ میں منعقد ہوا۔اس موقع پر مہمانوں نے حسن قرات،قومی ترانہ،تقاریر،کرکٹ،رسہ کشی،دوڑ،کوئز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔سٹیج سیکرٹری کی فرائض لیاقت شاہ نے سرانجام دئیے۔تقریب سے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مدراراللہ،ڈی ڈی ای او ہدات اللہ،ایس ڈی او بٹ خیلہ غلام سرور،ایس ڈی او تحصیل تھانہ بائیزئی الطاف حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی ناگزیرہیں۔جوکہ طلبہ کی مخفی  صلاحیتوں کو نکھارتے اور سامنے لاتے ہیں اور طلبہ کی زہنی نشونما ہورہی ہے۔تقریب کے آخر میں ارگنائزنگ کمیٹی ممبران،سال 2022میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔طلبہ کو بھی تعریفی اسناد سے نوازاگیا۔اس موقع پر حیاء سید اے ایس ڈی او سرکل بٹ خیلہ،عدنا شاہد اے ایس ڈی او سرکل طوطہ کان،فضل سبحان اے ڈی اوسیکنڈری ضلع ملاکنڈ،سجاد اے ڈی او پرائمری ضلع  ملاکنڈ،عاشق حسین،فضل واحد جنرل سیکرٹری ارگنائزنگ کمیٹی بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمدراراللہ نے بہترین انتظامات پر ارگنائزنگ کمیٹی کی خدمات کوسراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے