ہنگو(مانند نیوز)  سماجی و کاروباری ترقی کے لئے مثالی امن پہلی شرط ہے، ضلع ہنگو میں پائیدار امن کی بدولت  بھر پور طریقے سے انوسمنٹ کا عمل جاری ہے، کاروبار کی ترقی سے بے روزگاری کا خاتمہ اور عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا، حکومت ہنگو سمیت دور افتادہ اضلاع میں انوسمنٹ کے لئے سہولیات فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار  ہنگو کے ممتاز کاروباری شخصیت حیدر پیر نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا۔ انہوں نے گزشتہ چند سال میں ضلع ہنگو میں اربوں روپے کی سوشل سیکٹر انوسمنٹ ہوئی ہے سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار ملا ہے، کاروباری سرگرمیوں میں ایک نجی جدت پیدا ہوئی ہے جس کا تمام کریڈٹ علاقے کے علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات،اور امن و امان برقرار رکھنے والے ادراوں کو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہنگو انوسمنٹ کے لئے ساز گار خطہ ہے اگر یہاں پر انوسمنٹ کا یہ سلسلہ جاری رہا تو بہت جلد ہنگو ترقی یافتہ اضلاع کی صف میں کھڑا ہو جائے گا۔ ممتاز کاروباری شخصیت حیدر پیر نے مرکزی و صوبائی سے مطالبہ کیا کہ ہنگو کے انوسٹرز کو تحفظ دیا جائے اور یہاں کے کاروباری طبقے کو مختلف قسم کی مراعات دی جائے تاکہ وہ بہتر انداز میں ہنگو کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے