اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو سنبھالنے کے لئے مشکل فیصلے کیے اور آگے بھی مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، ملک کی بقاء کے لیے نیب کو ختم ہونا چاہیے، ہمارا مجرم سابق چیئرمین ہے، ہمیں اس سے حساب لینا ہے، جتنا نقصان جاوید اقبال اور نیب نے اس ملک کو پہنچایا کسی اور نے نہیں پہنچایا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ معاشی خرابی کے پیچھے نیب بہت عمل دخل ہے، نیب کے قوانین کی وجہ سے سرمایہ کار خوفزدہ ہیں۔ احتساب کا نام نہاد سلسلہ چل رہا ہے اور یہ سلسلہ صرف سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کئی بارکہہ چکا ہوں کہ ملک کی بقاء کے لیے نیب کے ادارے کو ختم ہونا چاہیے، کئی سال سے یہاں آرہا ہوں اور 70پیشیاں بھگت چکا ہوں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ نیب نے ہم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا ہے، ہمارا اخباروں میں نام آتا ہے لیکن کیس میں کچھ نہیں، اگر میرے خلاف مقدمے میں کچھ ہوتا تو 3 ماہ میں فیصلہ ہو جانا چاہیے تھا۔ہمارا مجرم نیب کا چیئرمین ہے، ہمیں اس سے حساب لینا ہے، آج کل اعتراف کا زمانہ ہے،جسٹس (ر) جاوید اقبال بھی اس کا اعتراف کرلیں، جتنا نقصان جاوید اقبال اور نیب نے اس ملک کو پہنچایا کسی اور نے نہیں پہنچایا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا اور سیاست سے باہر کیا ہے، وہ علاج کرانے گئے ہیں اورعلاج کرواکرآئیں گے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے اور ملکی معیشت کو سنبھالنے کی کوشش کی ہے، ہم نے مشکل حالات میں مشکل فیصلے کیے، ہمیں آگے بھی مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے