راولپنڈی(مانند نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فیصلوں میں تاخیر حالات کومزید سنگین بنادے گی، حکومت کاپاؤں  معاشی بارودی سرنگوں پرہے،سیاسی معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں،حکومت الیکشن میں جتنی دیرکرے گی اپنے لئے سیاسی قبرکھودے گی۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بھی بلالیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے اکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کوشکست دے گا۔ اپنی ایک اور ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کو اندازہ ہے کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا، سیایس معاشی استحکام قومی سلامتی کا ضامن ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ الیکشن 2 ماہ قبل ہوں یا بعد میں، پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہوگئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے