منگلا(مانند نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی عمل سے ہوتی ہے، نعروں اور دھرنوں سے نہیں ہوتی، رونے، تماشا لگانے سے کچھ نہیں ہوگا شبانہ روز محنت کرنی ہوگی۔شہباز شریف نے منگلا ڈیم پن بجلی کے یونٹ 5 اور 6 کی ریفریشمنٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قول وفعل میں تضاد ختم کر کے ہمیں ملک کے لیے آگے آنا ہوگا، ہمیں ذاتی پسند نا پسند سے بالاتر ہوکر آگے جانا ہوگا، ہم نے ملکی مفاد کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تھر میں دنیا کا سب سے بڑا کوئلے کا ذخیرہ ہے، ہم تھرکول پروجیکٹ پر بھی کام کررہے ہیں، ہم مزید مہنگے ذرائع سے بجلی پیداوار کے متحمل نہیں ہوسکتے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم خیرات کا مطالبہ نہیں کررہے، ہمیں دنیا سے موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر انصاف چاہیے۔ امریکا نے پروجیکٹ کے لیے 150ملین ڈالردیئے اور فرانس نے منصوبے کیلئے 90 ملین یورو قرضہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شرم الشیخ میں عالمی پلیٹ فارم پر اپنا مقدمہ لڑا، شمسی توانائی سے ہم 10ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کے قابل ہوئے ہیں، کون تھے جنہوں نے ونڈپاور، شمسی توانائی منصوبوں پر کام سے روکا، 60 ہزار میگاواٹ بجلی نہ بنانے کے ذمہ دار ہم سب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیمز تعمیر پر توجہ دیتے تو پاکستان بڑے نقصان سے بچ جاتا، منگلا پروجیکٹ پانی ذخیرے کے بڑے منصوبوں میں شامل ہے، ہم 10ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کے قابل ہوئے ہیں، ماہرین نے منگلا پروجیکٹ پر اچھا کام کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ منگلاپن بجلی منصوبے سے سستی بجلی فراہم ہوگی، پن بجلی، ونڈپاور ودیگر ذرائع سے بجلی پیداوار پر کام کررہے ہیں، اب وقت ہے پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں۔ شہباز شریف نے کہا کہ 1960کی دہائی میں یہ پروجیکٹ شروع ہوا تھا، منگلا ڈیم نے معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، منگلا اپ گریڈیشن اہم منصوبہ ہے، منگلا ڈیم منصوبہ ملکی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کو منصوبے میں مالی تعاون فراہم کیا، منصوبے میں امریکی تعاون پر مشکور ہیں، تعاون پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات کی مثال ہے، پاکستان توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنج سے نمٹ رہا ہے، سستی بجلی پاکستان کی ضرورت ہے، جس کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ یہ منصوبہ پاک امریکا بہترین تعلقات کی مثال ہے، پاکستان کوبدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، بحالی کے کاموں کے لئے سب کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی۔ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے