کابل(مانند نیوز ڈیسک)امار اتِ اسلامی افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے پر حملے کے پیچھے غیر ملکی ہاتھ ہے۔یہ بات اماراتِ اسلامی افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جاری کئے گئے بیان میں کہی ہے۔ا نہوں نے کہاکہ افغان دارالحکومت کابل میں واقع پاکستانی سفارتِ خانے پر حملے کے الزام میں گرفتار غیر ملکی شہری داعش کا رکن ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانے پر کئے گئے حملے کے پیچھے غیر ملکیوں کا ہاتھ ہے، پاکستانی سفارت خانے پر حملے کا مقصد افغانستان اور پاکستان کے درمیان بد اعتمادی پیدا کرنا ہے،واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔