چترال (مانند نیوز)  نیشنل ہائی وے  اتھارٹی کے  164 وہ ڈیلی  ویجز  ملازمین جنکوخورشید احمد شاہ  کی زیر چئیرمین شپ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کیبینٹ سب کمیٹی مینٹس آف میٹینگز،. 09-04-2013 کے پیراگراف نمبرز 66 اور 67 بحوالہ پاکستان ایسٹیبلشمینٹ ڈویزن  چٹھی نمبر ایڈمن I,03-05-2013 کی پالیسی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والےملازمین  کو ریگولر کرنیکی باقاعدہ منظوری اور ہدایات دی گئی تھیں اور یہ سارا ریکارڈ باقاعدہ وفاقی وزارت مواصلات کے وفاقی سیکرٹری مواصلات کے  ذریعہ محکمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چئیرمین کو 164 ڈیلی ویجز  ملازمین کی بحالی مستقلی پر عملدرآمد کرنے کے لئے بھیجا گیا تھا لیکن نو سے دس سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی محکمہ کا موجودہ چئیرمین چئیرمین اور ممبر ایڈمن تاحال 164 ڈیلی ویجز ملازمین کیساتھ ان کی حق تلفی  کرتے ہوئے  ان کی  بحالی ملازمت کے محکمانہ آفس آرڑر جاری کرنے سے انکاری ہے, جبکہ موجودہ چئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پاس اضافی چارج بطور وفاقی سیکرٹری برائے مواصلات ہونے کیساتھ ساتھ 164 ڈیلی ویجز ملازمین کی بحالی مستقلی میں ناروا  سلوک رکھا جا رہا ہے.اسلامی جمہوریہ پاکستان کی انرایبل سپریم کورٹ کے  سابقہ چیف جسٹس کی طرف سے بھی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈیلی ویجز ملازم کو محکمہ میں مستقل کرنے کا آرڑر بتاریخ 01-08-2018  میں پاس کیا گیا تھا جس کی بنیاد پر ڈیلی ویج ملازم کو این ایچ اے میں مستقل کیا گیا تھا ان 164 ملازمین نے وفاقی وزیر مواصلات، چئیرمین این ایچ اے سے  ہمدردانہ اپیل کی ہے کہ بطور چئیرمین خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین ہونے کے ناطہ اپنی زیر صدارت / چئیرمین شپ,  164 این ایچ اے ڈیلی ویجز ملازمین  کے وزارت مواصلات وفاقی سیکرٹری مواصلات, چئیرمین نیشں ل ہائی وے اتھارٹی  سے بحالی مستقلی ملازمت کے محکمانہ آفس آرڑر جاری کرنے کا حکم صادر کیا جائے. اس احسن اقدام کے لئے یہ  164 ڈیلی ویجز ملازمین انتہائی مشکور اور دعا گو  رہینگے.ان برخاست 164 این ایچ اے ڈیلی ویجز ملازمین نے وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ این ایچ اے حکام کو ہدایت جاری کرے کہ ان برحاست شدہ ملازمین کو دوبارہ بحال کرکے ان کو مستقل ملازمت دلوادے تاکہ ان 164 ملازمین کے اہل حانہ فاقہ کشی کا شکار نہ ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے