دیر (مانند نیوز) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طارق خان، سب انجنیئرلوکل گورنمنٹ عاصم منیر اور کنسلٹنٹ نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ ضلعی انتظامیہ نے حالیہ انسداد تجاوزات مہم کے دوران اس جگہ کو خالی کرایا تھا جس پر تمام سہولیات سے آراستہ پبلک پارک تعمیر ہورہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے ہدایات کے مطابق پبلک پارک میں خصوصی افراد کے لیے بھی سہولیات مہیا کی جائیگی۔ صوبائی حکومت نے اس پارک کے لیے 59 ملین روپے مختص کی ہے۔