پشاور(مانند نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ یتیم بچے ہمارا مستقبل ہیں اگر ہم نے منزل تک پہنچنے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں تو ان یتیم و لاچار بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،یتیموں کی کفالت کرنے والے اداروں سے تعاون جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں  زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے چیئر مین محمد پرویز سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا، اس موقع پر سپورٹس صحافی عارف مردانوی اور ڈاکٹر گوہر زمان بھی موجود تھے، فخر زمان کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت ہم سب کی ذمہ داری ہے ہمارا عہد ہے کہ خون کے آخری قطرے تک یتیم و لاچار بچوں کی کفالت کا فرض ادا کرتے رہیں گے۔لہٰذا مخیر حضرات اور صاحب حیثیت لوگوں کو چاہیئے کہ وہ یتیموں اور لاچار بچوں کیلئے قائم فلاحی اداروں کا ساتھ دیں تا کہ کوئی بھی یتیم بچہ بنیادی سہولیات سے محروم نہ رہ سکیں، انہوں نے  زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے