اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی قانون سازی نے ترمیم کی منظوری دے دی  جس کے بعد ایچ ای سی کے چیئرمین سے وفاقی وزیرکا درجہ واپس لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیم کے بعد ایچ ای اسی کے قوانین کی منظوری وزارت تعلیم دے گی اور ترمیم کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹرکی تعیناتی حکومت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے ترامیم کے بل کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم آفس کی منظوری کے بعدترامیم کو کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے