اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان میڈیکل کمیشن کے صدر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرنوشاد شیخ  نے کہا کہ میں خود پی ایم سی میں کام کرنے سے مطمئن نہیں تھا اور اپنے دیگر وعدوں کی وجہ سے میں زیادہ وقت نہیں دے پا رہا تھا، پی ایم سی میں جتنا بھی وقت رہا میں نے میڈیکل کمیونٹی کی بہتری کے لیے اپنی پوری کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ میں نے 22نومبر کو استعفی دے دیا تھا اور دفتر جانا چھوڑ دیا تھا، مجھے اندازہ نہیں ہے کہ وزیر صحت نے ابھی تک میرا استعفی منظور کیا ہے یا نہیں۔ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ کا کہنا ہے کہ میں طبی تعلیم اور صحت کی خدمات کی بہتری کے لیے ملک کے کسی بھی ادارے کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہوں جہاں مجھے اعلی حکام اور سیاسی عزم کی حمایت حاصل ہو۔پاکستان میڈیکل کمیشن کے صدر نے کہا کہ پی ایم سی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ اپنی ذاتی وجوہات اور وعدوں کی وجہ سے دیا اور اسے وفاقی وزیر صحت کے حوالے کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر صحت کے ساتھ اختلافات کے حوالے سے باتیں درست نہیں یہ غلط فہمیاں ہیں اور ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے