پشاور(مانند نیوز ڈیسک)سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے جبکہ ہوٹل مالکان نے کھانوں کے نرخ بڑھا دیئے ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق شہر کے وسطی علاقے گیس سے محروم ہیں اور صبح کے علاوہ شام ہوتے ہی گیس مکمل بند ہوجاتی ہے جو رات گئے کم پریشر کے ساتھ بحال کردی جاتی ہے جس سے گھریلو امور شدید متاثر ہیں اور گھروں میں کھاناتیارہوسکتاہے نہ ہی گرم پانی دستیاب ہے جبکہ شدید سردی اور گیس نہ ہونے کے باعث بچے،خواتین اور بزرگ افراد مختلف بیماریوں کاشکار ہورہے ہیں۔اسی طرح ہوٹل مالکان نے متبادل ایندھن ذرائع استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں جس میں کوئلہ،لکڑی اور ایل پی جی شامل ہے تاہم کھانوں کے ریٹ بڑھا دیئے ہیں اور پیسہ عوام کی جیبوں سے نکالا جارہا ہے تام شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر فی الفور گیس پریشربحال نہ کیاتو بھرپوراحتجاج کیاجائے گا۔