سوات (مانند نیوز )  کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی سے نوتعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللّٰہ گنڈاپور نے پیر کے روز کمشنر آفس سیدو شریف سوات میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کمشنر ملاکنڈ نے ڈی پی او سوات کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نوتعینات ڈی پی سوات اپنی بہترین پیشہ ورانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سوات میں امن و امان کی بہتر صورتحال کو بحال رکھنے میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے اور معاشرے سے جرائم اور نشےکے خاتمے میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے،کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ نوتعینات ڈی پی او سوات ایک قابل اور محنتی پولیس آفیسر ہیں اور میرے ساتھ بنوں ڈویژن میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں اور توقع ہے کہ وہ پولیس فورس کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے