اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی، وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام صدر مملکت تک پہنچایا۔ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صدر مملکت عارف علوی کے درمیان ہونے والی ملاقات 20 منٹ تک جاری رہی۔ دونوں اہم شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی کے جلد انتخابات کے مطالبے اور حکومتی اتحادیوں کے نکتہ نظر پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے عمران خان کا موقف سامنے رکھا۔اس موقع پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے متوقع مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔درآمدی بل کم کرنے کے لیے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے تعاون پر بات چیت کی گئی جبکہ آئی ایم ایف معاہدے پر عملدرآمد کے لیے بھی اپوزیشن سے تعاون مانگا گیا۔ملک میں سیاسی استحکام لانے کے لیے تحریک انصاف سے تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی سے اسحاق ڈار کی دو ملاقاتیں پہلے بھی ہوچکی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے