اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ لوٹنے اور گھڑیاں بیچنے والا کشمیر کے نام پر سیاست کر رہا ہے۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ کشمیر بیچنے والا شہباز شریف کو یہ نہ بتائے کہ مسئلہ کشمیر پر کیا کرنا ہے،اپنے ردِعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے عمران خان کے اکسانے پر حرکت کی، وزیراعظم آزاد کشمیر نے منصب کا خیال کیا نہ ہی مسئلہ کشمیر کی نزاکت کی پرواہ کی، انہیں خیال ہونا چاہئے تھا کہ وہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو بیٹھ کر بات کرنے کا کہا، وزیراعظم آزاد کشمیر اس جرات کا اظہار اپنے کشمیر فروش قائد کے سامنے کرتے؟۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کشمیر فروش کہتا تھا مودی کے دوبارہ منتخب ہونے پر مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا اب قومی مفاد بیچنے والا کشمیر پر سیاست کر رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے