ایبٹ آباد (مانند نیوز)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیونشن کے خلاف وفاقی محتسب میں دائر ہزاروں شکایات کے فوری ازالے کے از خود نوٹس لیتے ہوئے وفاقی محتسب کی کمیٹی 2016 کی روپورٹ میں کی گئی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ کمیٹی کی تیار کردہ رپورٹ میں آئینی خلاء، ورکرز کی رجسٹریشن اور پینشنرز کو پنشن کی جلد وصولی کے لئے نظام وضع کرنے کی تاکید کی تاکہ ای او بی آئی کے 94 لاکھ ورکرز اور ہزاروں ملازمین کو حقوق دلائے جا سکے۔ اس موقع پر وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ خواجہ سیف الرحمان نے ای او بی آئی ایبٹ آباد کے ریجنل ہیڈ جناب خالد شاہ سے بھی ملاقات کی تاکہ ورکرز اور پینشنرز کو ان کا حق جلد از جلد دلایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب کا ا دارہ وفاقی محکموں میں بد انتظامیوں سے متعلق عوام الناس کوسستا فوری اور بلامعاوضہ انصاف فراہم کیلئے معرض وجود میں آیا ہے جو شکایت موصول ہونے کے 60 دنوں میں شکایت کا ازالہ کیاجاتا ہے۔ وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ نے مزید کہاکہ وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قریشی صاحب کی ہدایات کی روشنی میں کوئی بھی شکایت کنندہ دفتری اوقات کار میں ایک سادہ کاغذ پر اپنی شکایت درج کر کے رسید حاصل کرسکتاہے جس کے بعد تفتیشی افسر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ ادارے سے رپورٹ طلب کرتا ہے اور دونوں فریقین کوسماعت کے لئے نوٹس جاری کیا جاتا ہے واضح ہو کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس میں کوئی عدالتی فیس نہیں ہے اور نہ ہی وکیل کی ضرورت ہوتی ہے شکایت دہندہ اپنی شکایت اور موقف کو خود ہی پیش کرتاہے اس کے علاوہ عوام کی سہولت کے لئے آن لائن کمپلنیٹ کی سہولت بھی ہے جس سے لوگ اپنے گھر یا کام کی جگہ بیٹھے ہوئے ہی اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں جن پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے قانون کے مطابق شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔