ملاکنڈ (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد عارف خان یوسفزئی کی خصوصی ہدایت پر ضلع ملاکنڈ میں بھی کرپشن کے خلاف آگاہی واک کا اہتمام کیا گیاجس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد نے کی۔جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن ملاکنڈ،ضلعی محکموں کے افسران واہلکاروں کے علاوہ سول سائٹی اور مختلف سکولوں کے اساتذہ و طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد نے کہا کہ معاشرے سے کرپشن جیسے ناسور کے خاتمے اور ایک اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کرپشن فری معاشرہ تشکیل دینے کا عہد کر رکھا ہے۔انہوں نے تمام محکموں کے افسران واہلکاروں اور ٹریڈ یونین،سول سوسائٹی کے ذمہ داروں سے کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں کسی کو بھی کرپشن اور بدعنوانی کی اجازت نہیں دینگے بعدازاں ڈسٹرکٹ سیکریڑیٹ سے نیو اڈہ تک واک بھی کیا۔شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ زاور بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پر کرپشن کے خلاف آگاہی نعرے  دریج تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے