بٹ خیلہ(مانند نیوز) خیبر پختونخوا کے سیکنڈری سکول ٹیچرز نے اپگریڈیشن کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کر نے پر صوبائی حکومت کے خلاف 26دسمبر کو احتجاجی دھرنے کا فیصلہ کیا ہے تحریک انصاف کی حکومت کا معماران قوم کو انصاف نہ دینا ظلم وزیادتی ہے اپنے حق کے حصول کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار ایس ایس ٹی ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع ملاکنڈکے صدر سجادعلی اور جنرل سیکرٹری آصف شلمانی نے میڈیا سے با ت چیت کرتے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ   صوبے کے سینکڑوں ایس ایس ٹی اساتذہ عدالتی فیصلے اور سیکر ٹری کی تحریری ضمانت کے باوجود اپنی اپگریڈیشن  سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ان میں سخت بے چینی ہے ا سلئے فی الفوراپگریڈیشن نہ دی گئی تو شدید احتجاج پر مجبور ہونگے انھوں نے کہا کہ صوبائی حکو مت کا ایس ایس ٹی کی اپگریڈیشن میں مسلسل رکاوٹیں ڈالنا انتہائی افسوسناک ہے انھوں نے کہا کہ ہم اپنے صوبائی صدرذوالفقاراحمد اورجنرل سیکرٹری فرہادٹکر کی قیادت میں پوری طر ح متحدہیں اور اگرہماری اپگریڈیشن کا نو ٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تو 26دسمبر کو صوبے بھر کے سینکڑوں ایس ایس ٹی اساتذہ بنی گالہ اسلام آباد میں احتجاجی دھر نا دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے