اپر چترال (مانند نیوز)ہمارا ایمان اور بدعنوانی سے پاک پاکستان کے سلسلے میں صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی کی ہدایات پر اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو ربنواز خان، تحصیل میونسپل آفیسر مستوج مصباح الدین، گورنمٹ ہائی سکول بونی کے اساتذہ اور طلباء اور کثیر تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی نکالنے کا مقصد سرکاری اداروں میں کرپشن جیسی لعنت کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کرنا اور اداروں کو اس ناسور سے پاک کرنا مقصود تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپنے خطاب میں کہا کہ بد عنوانی ایک خطرناک وباء ہے اور اس وباء سے اپنے اپ کو بچانا ہے۔ اخر میں پاکستان زندہ باد کے بلندو بالا نعروں کے ساتھ ریلی اپنے اختتام کو پہنچا۔