سوات(مانند نیوز) عالمی ایوارڈ یافتہ تائیکوانڈو چیمپئین عائشہ ایازکو آرمی پبلک سکول اینڈ کالج سوات میں داخلہ مل گیا۔ آرمی پبلک سکول سوات کی انتظامیہ کی جانب سے عائشہ ایاز اور ان کے بھائی زیاب ایاز کا استقبال کیا گیا اور دیگر بچوں کے ساتھ متعارف کر وایا گیا۔ سکول انتظامیہ کے مطابق دونوں بچے تائیکوانڈو کے کھلاڑی ہے سکول میں ان کی موجودگی سے دیگر طلباء میں بھی مقابلے کا رجحان بڑھ جائے گا۔ یہ بات بھی خوش آئیند ہے کہ دونوں بچوں کا شمار آج سے آرمی پبلک سکول کے ہونہار طلباء میں کیا جائے گا۔ عائشہ ایاز اور ان کے بھائی کے سکول میں پہلے دن کے موقع پر خصوصی اسمبلی کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں سکول کے پرنسپل ڈاکٹرمحمد یاسین نے بھی خطاب کیا اور عائشہ آیاز کو ویلکم کیا۔واضح رہے کہ عائشہ آیاز بین الاقوامی تائیکوانڈو کے مقابلوں میں چار گولڈ میڈل اور ایک برانز میڈل جیت چکی ہے جبکہ دس سال کی عمر میں بھی سو ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے