سوات (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللّٰہ گنڈاپور نے آج دفتر انوسٹی گیشن سوات کا دورہ کیا اور وہاں ایس پی انوسٹیگیشن شاہ حسن سے ملاقات کر کے شعبہ تفتیش کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور نے متعلقہ تفتیشی سٹاف کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام مقدمات میں نامزد ملزمان کے خلاف درج شدہ مقدمات میں بہترین تفتیشی طریقہ کار کے ساتھ سائنسی و تکنیکی مہارت کو بروئے کار لاکر ان ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے جائیں. انہوں نے تفتیشی ٹیم کو زیر تفتیش مقدمات و مثلاجات میں بغیر کسی عذر اور تاخیر مظلوموں کو انصاف کی فراہم کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لانے کی تاکید کی تاکہ مظلوم افراد کو پولیس و قانون پر اعتماد اور بھروسہ قائم رہ سکے. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات نے انویسٹی گیشن حکام کو ضلعی عدالتوں میں زیر سماعت تمام مقدمات خصوصاً منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف درج شدہ مقدمات میں نامزد ملزمان کو سزائیں دلانے کے لیے اپنی تفتیشی عمل کو مزید سخت اور بہتر کرنے کا احکامات جاری کیے تاکہ علاقے سے منشیات اور دیگر جرائم کا خاتمہ ہو سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے