پشاور(مانند نیوز) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے جمعیت لائرز فورم ڈسٹرکٹ پشاور کے نمائندہ وفد نے صدر جمعیت لائرز فورم پشاور مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ کی زیر قیادت گورنر ہاؤس پشاور میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا اور وکلاء کمیونٹی کے مسائل اور ترجیحات سے آگاہی دی اور کہا کہ جمعیت لائرز فورم آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد جاری رکھے گی اور اس سلسلے میں اپنی خدمات پیش کرتے ہیں وفد میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فاروق آفریدی ایڈووکیٹ، سابق صدر ہائیکورٹ بار عیسی خان ایڈوکیٹ، سینئر نائب صدر جے ایل ایف انعام اللہ علیزئی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری جھانزیب شنواری ایڈوکیٹ، اویس سرادر ایڈووکیٹ، ملک شکیل ایڈوکیٹ و دیگر وکلاء شامل تھے اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں وکلاء معاشرے کا دانشور و معزز طبقہ ہے اور انشاء اللہ ان سے راہنمائی لیتا رہونگا وکلاء سائلین کو انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کریں وکلاء کے مسائل کے حل میں اور انہیں سہولیات کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ جمعیت لائرز فورم کے وکلاء صوبہ بھر میں منظم انداز میں خدمت خلق اور آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ مظلوم طبقے کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں اور انشاء اللہ بھرپور دادرسی کی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے