ایبٹ آباد(مانند نیوز) ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ کالج بوائز سیکشن میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں کرسچین کمیونٹی،ہندو کمیونٹی سمیت ماڈرن ایج کی انتظامیہ شریک تھی تقریب کی مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رابعہ سجاد تھیں پروگرام میں سکول ہذا میں زیر تعلیم کرسچین اور ہندو کمیونٹی کے بچوں نے مختلف آئٹم پیش کیے نامور گلوکار مجید بھٹی اور دیگر نے کرسمس کے حوالے سے گیت گائے اور محفل کو چار چاند لگائے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رابعہ سجاد نے کہاکہ ماڈرن ایج انتظامیہ نے بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کرکے پاکستان کے اس آئین کی پاسداری پر مہر ثبت کی ہے جس میں اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کا ذکر کیاگیا بلاشبہ اسلام رواداری کا مذہب ہے جس میں اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ حاصل ہے انہوں نے کہاکہ موجوودہ دور میں انسانیت کا پرچار ازحد ضروری ہے عبدالواحد سراج میر نے تعلیم کیساتھ سماجی کاموں میں منفرد مقام حاصل کیاہے جو قابل ستائش ہے اس قسم کی تقریب دیگر فورم پر بھی ناگزیر ہیں تاکہ امن ورواداری کو فروغ مل سکے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ماڈرن ایج واحد سراج میر نے کہاکہ آج کی یہ تقریب اس حوالے سے انتہائی اہم ہے کہ اس میں پاکستان کی تمام اکائیاں موجود ہیں اسلام امن وآتشی کا مذہب ہے جس میں اقلیتی برادری اور دیگر برادریوں کے حقوق کا مکمل تحفظ موجود ہے ہمیں ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک رہنا چاہیے اور احساس ذمہ داری کو فروغ دیتے ہوئے انسانیت کے تمام تقاضوں پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔