ایبٹ آباد(مانند نیوز) قرآن پاک بندے کو اللہ تعالیٰ کے قریب کرنے اور روز قیامت بخشش کا ذریعہ ہے حافظ قرآن جب قرآن کی بسم اللہ پڑھتا ہے توچار افراد کی بخشش کردی جاتی ہے جن میں والد، والدہ،بچہ اور استاد شامل ہیں اور پورا قرآن حفظ کرنے والے کا عالم کیاہوگا دارارقم اسلامی روایات کا امین ہے ان خیالات کا اظہار پروفیسر مفتی ابرار نے دارارقم سکول کیمپس بیگہ روڈ میں تکمیل قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں نامور نعت خوان اسماعیل تنولی، شیخ مصطفی،اورنگزیب خان جدون، حافظ قرآن چوہدری حسیب کے عزیز واقارب،دارارقم انتظامیہ بھی شریک تھی اس موقع پر اپنے خطاب میں ایم ڈی دارارقم سٹی کیمپس بیگہ روڈ حویلیاں رحمت علی خان تنولی نے کہاکہ موجودہ حالات میں بچوں کی اچھی تعلیم وتربیت انتہائی کٹھن ہے دارارقم سکول کا مارچ کے بعد یہ 70ہواں بچہ ہے جس نے قرآن حفظ کیا چار مزید طلبہ قرآن کی اسی سال تکمیل کریں گے ہماری کوشش ہے کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم پر توجہ دی جائے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا تقریب میں حافظ قرآن چوہدری حسیب کی دستار بندی کی گئی اور دعائے خیر کی گئی۔