پبی (مانند نیوز) موجودہ حالات کے تناظر میں سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد عمر خان کا کینٹ سرکل کے تھانہ جات کا اچانک دورہ۔الرٹ رہنے پر جوانوں کو انعامات جبکہ غفلت برتنے پر محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے موجودہ حالات کے پیش نظر کینٹ سرکل کے مختلف تھانہ جات و چوکیات کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران تھانہ جات و چوکیات کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈیوٹی پر الرٹ رہ کر ڈیوٹی دینے والے جوانوں کو انعامات دیکر اْنکی حوصلہ افزائی کی گئی۔جبکہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے موجود پولیس افسران کو سیکیورٹی کے متعلق ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔الرٹ رہ کر اپنی اور عوام کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے