سوات (مانند نیوز)چیئرمین ڈیڈک سوات ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ترقی، خوشحالی اور بلا تفریق عوامی خدمت کا دوسرا نام ہے ریکارڈ ترقیاتی کام کرنا اور عوام کے پیسے عوام پر خرچ کرنا تحریک انصاف کا طرہ امتیاز ہے عوام تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہیں عوامی لوگ ہیں اور عوام کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ بائی پاس میں واکنگ ٹریک اور دریائے سوات کے کنارے حفاظتی پشتوں کی تعمیر کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مقامی قائدین اور سرکاری حکام بھی موجود تھے چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے بتایا کہ واکنگ ٹریک کی تعمیر سے مینگورہ اور گرد ونواح کے لوگوں کو سہولت میسر ہو گی اور اس کے ساتھ حفاظتی پشتوں کی تعمیر سے بھی آس پاس آبادی محفوظ ہو گی انہوں نے کہا کہ  وقت کا تقاضہ ہے کہ عوام تحریک انصاف کے دست و بازو بن کر کرپٹ سیاسی قیادت کیخلاف اکٹھے ہو جائیں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عوام عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کیلئے ان کے ساتھ رہے تاکہ اس ملک کو مزید بحرانوں سے بچایا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے